اخلاق و آداب سے متعلق مسائل अख़लाक़ के बारे में سونے سے پہلے کرنے والے ضروری امور “ सोने से पहले करने वाले काम ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دروازہ بند کرو اور مشکیزے کا منہ باندھ لو، برتن کو الٹا رکھو یا اس کو ڈھانپ لو اور چراغ بجھا دو کیونکہ شیطان یقیناً بند دروازے نہیں کھولتا اور نہ تسمہ کھولتا ہے، وہ ڈھانپے ہوئے برتن سے پردہ نہیں ہٹاتا اور چوہیا لوگوں کے گھر جلا دیتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «107- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 928/2، 929 ح 1791، ك 49 ب 10 ح 21) التمهيد 173/12، الاستذكار: 1724، و أخرجه مسلم (2012) من حديث مالك به ورواه ليث بن سعد عن ابي الزيبر به عند مسلم (2012/96)»
|