اخلاق و آداب سے متعلق مسائل अख़लाक़ के बारे में مہمان اور میزبانی کے آداب “ मेहमान के और मेज़बानी के नियम ”
سیدنا ابوشریح الکعبی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے تو اسے چاہئیے کہ اپنے مہمان کا اکرام (عزت) کرے۔ مہمان کی بہترین دعوت ایک دن اور رات ہے اور ضیافت تین دن ہے۔ اس کے بعد جو ہو وہ صدقہ ہے اور مہمان کے لئے یہ حلال نہیں ہے کہ وہ میزبان کے پاس اتنا عرصہ ٹھہرا رہے کہ میزبان تنگ ہو جائے۔“
تخریج الحدیث: «416- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 929/2 ح 1792، ك 49 ب 10 ح 22 مطولا) التمهيد 35/21، الاستذكار: 1762، و أخرجه البخاري (6135) من حديث مالك به ومسلم (148 بعد ح 1762) من حديث سعيد المقبري به.»
|