كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: اسلامی اخلاق و آداب 15. باب فِي التَّوْقِيتِ فِي تَقْلِيمِ الأَظْفَارِ وَأَخْذِ الشَّارِبِ باب: ناخن کاٹنے اور مونچھیں تراشنے کے وقت کا بیان۔
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے لیے مدت متعین فرما دی ہے کہ ہر چالیس دن کے اندر ناخن کاٹ لیں۔ مونچھیں کتروا لیں۔ اور ناف سے نیچے کے بال مونڈ لیں۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الطھارة 16 (258)، سنن ابی داود/ الترجل 16 (4200)، سنن النسائی/الطھارة 14 (14)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 8 (292) (تحفة الأشراف: 1070)، و مسند احمد (3/122، 203) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (295)
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ مونچھیں کترنے، ناخن کاٹنے، زیر ناف کے بال لینے، اور بغل کے بال اکھاڑنے کا ہمارے لیے وقت مقرر فرما دیا گیا ہے، اور وہ یہ ہے کہ ہم انہیں چالیس دن سے زیادہ نہ چھوڑے رکھیں ۱؎۔
۱- یہ حدیث پہلی حدیث سے زیادہ صحیح ہے، ۲- صدقہ بن موسیٰ (جو پہلی حدیث کی سند میں) محدثین کے نزدیک حافظ نہیں ہیں۔ تخریج الحدیث: «انظر ماقبلہ (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مطلب یہ ہے کہ چالیس دن سے اوپر نہ ہو، یہ مطلب نہیں ہے کہ چالیس دن کے اندر جائز نہیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح انظر ما قبله (2758)
|