كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: اسلامی اخلاق و آداب 48. باب مَا جَاءَ فِي الثَّوْبِ الأَخْضَرِ باب: سبز رنگ کے کپڑے کا بیان۔
ابورمثہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو سبز کپڑے استعمال کئے ہوئے دیکھا۔
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- ہم اسے صرف عبیداللہ بن ایاد کی روایت سے جانتے ہیں، ۳- ابورمثہ تیمی کا نام حبیب بن حیان ہے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان کا نام رفاعہ بن یثربی ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ اللباس 19 (4065)، والترجل 18 (4206)، سنن النسائی/العیدین 16 (1571)، والزینة 96 (5334) (تحفة الأشراف: 13036)، و مسند احمد (2/226، 227، 228)، و (4/163) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مختصر الشمائل (36)
|