كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: اسلامی اخلاق و آداب 64. باب مَا جَاءَ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الأَسْمَاءِ باب: پسندیدہ ناموں کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں“ ۱؎۔
یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الآداب 1 (2132)، سنن ابن ماجہ/الأدب 30 (3728) (تحفة الأشراف: 7720)، وحإ (2/24، 128)، وسنن الدارمی/الاستئذان 60 (2737) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی: اللہ تعالیٰ کے ناموں کے ساتھ لفظ «عبد» لگا کر رکھے جانے والے نام اللہ کو زیادہ پسندیدہ ہیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3728)
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں“۔
اس سند سے یہ حدیث غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «انظر ماقبلہ (تحفة الأشراف: 7721) (صحیح)»
|