كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: اسلامی اخلاق و آداب 55. باب مَا جَاءَ فِي الْخُفِّ الأَسْوَدِ باب: کالے موزوں کا بیان۔
بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نجاشی (شاہ حبشہ) نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو کالے رنگ کے موزے بھیجے، آپ نے انہیں پہنا، پھر آپ نے وضو کیا اور ان دونوں موزوں پر مسح فرمایا۔
۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- ہم اسے صرف دلہم کی روایت سے جانتے ہیں، ۳- محمد بن ربیعہ نے دلہم (راوی) سے روایت کی ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الطھارة 59 (155)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 84 (549)، واللباس 31 (3620) (تحفة الأشراف: 1956)، و مسند احمد (5/352) (حسن) (سند میں دلھم ضعیف ہیں، اور حجیر لین الحدیث ہیں، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے، ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود رقم 144)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (5449)
|