كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: اسلامی اخلاق و آداب 56. باب مَا جَاءَ فِي النَّهْىِ عَنْ نَتْفِ الشَّيْبِ باب: بڑھاپے کے (سفید) بال اکھیڑنے کی ممانعت۔
عمرو بن العاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑھاپے کے (سفید) بال اکھیڑنے سے منع کیا، اور فرمایا ہے: ”یہ تو مسلمان کا نور ہے“ ۱؎۔
۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- عبدالرحمٰن بن حارث اور کئی دیگر لوگوں سے یہ حدیث عمر بن شعیب کے واسطہ سے مروی ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الأدب 25 (3721) (تحفة الأشراف: 87883) (حسن صحیح) (الصحیحة 1243)»
وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ داڑھی اور سر میں جو بال سفید ہو چکے ہیں انہیں نہیں اکھاڑنا چاہیئے، اس لیے کہ یہ انسان کو غرور اور نفسانی شہوات میں مبتلا ہونے سے روکتے ہیں، کیونکہ ان سے انسان کے اندر تواضع اور انکساری پیدا ہوتی ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (4458)، الصحيحة (1243)
|