كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: اسلامی اخلاق و آداب 19. باب مَا جَاءَ فِي وَضْعِ إِحْدَى الرِّجْلَيْنِ عَلَى الأُخْرَى مُسْتَلْقِيًا باب: ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھ کر چت لیٹنے کا بیان۔
عباد بن تمیم کے چچا عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں اپنی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھ کر چت لیٹے ہوئے دیکھا۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصلاة 85 (475)، واللباس 103 (5969)، والاستئذان 44 (6287)، صحیح مسلم/اللباس 22 (2100)، سنن ابی داود/ الادب 36 (4866)، سنن النسائی/المساجد 28 (722) (تحفة الأشراف: 5298)، وط/السفر 24 (87)، و مسند احمد (4/39، 40) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|