كتاب البر والصلة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: نیکی اور صلہ رحمی 6. باب مَا جَاءَ فِي بِرِّ الْخَالَةِ باب: خالہ کے ساتھ حسن سلوک کا بیان۔
براء بن عازب رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خالہ ماں کے درجہ میں ہے“، اس حدیث میں ایک طویل قصہ ہے۔
یہ حدیث صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصلح 6 (2699)، والمغازي 43 (4241) (في کلا الوضعین في سیاق طویل) (تحفة الأشراف: 1803) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (2190)
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھ سے بہت بڑا گناہ سرزد ہو گیا ہے، کیا میرے لیے توبہ کی گنجائش ہے؟ آپ نے پوچھا: ”کیا تمہاری ماں زندہ ہے؟“ اس نے کہا: نہیں، آپ نے پوچھا: تمہاری کوئی خالہ ہے؟ اس نے کہا: ہاں، آپ نے فرمایا: ”اس کے ساتھ حسن سلوک کرو۔“
۱- اس باب میں علی اور براء بن عازب رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 8577) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (2190)
اس سند سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی جیسی حدیث مروی ہے، لیکن اس میں ابن عمر کے واسطہ کا ذکر نہیں کیا ہے، یہ ابومعاویہ کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 19563) (صحیح الاسناد مرسل)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (2190)
|