كتاب اللباس کتاب: لباس کے احکام و مسائل 45. باب مَا جَاءَ فِي أَحَبِّ الثِّيَابِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے پسندیدہ کپڑوں کا بیان۔
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ کپڑا جسے آپ پہنتے تھے وہ دھاری دار یمنی چادر تھی۔
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/اللباس 18 (5812)، صحیح مسلم/اللباس 5 (2079)، سنن النسائی/الزینة 94 (5317)، والمؤلف في الشمائل 8 (تحفة الأشراف: 1353)، و مسند احمد (3/134، 184، 251، 291) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مختصر الشمائل المحمدية (51)
|