كتاب اللباس کتاب: لباس کے احکام و مسائل 17. باب مَا جَاءَ فِي نَقْشِ الْخَاتَمِ باب: انگوٹھی کے نقش کا بیان۔
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کا نقش اس طرح تھا «محمد» ایک سطر، «رسول» ایک سطر اور «اللہ» ایک سطر میں،
انس کی حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الخمس 5 (3106)، واللباس 55 (5888، 8579) والمؤلف في الشمائل 12 (تحفة الأشراف: 502) (صحیح)»
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کا نقش تین سطروں میں تھا «محمد» ایک سطر میں «رسول» ایک سطر میں اور «اللہ» ایک سطر میں۔
۱- محمد بن یحییٰ نے اپنی روایت میں تین سطروں کا ذکر نہیں کیا ہے، ۲- اس باب میں ابن عمر رضی الله عنہما سے بھی روایت ہے۔ تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3639 - 3640)
|