كتاب اللباس کتاب: لباس کے احکام و مسائل 44. باب كَرَاهِيَةِ التَّخَتُّمِ فِي أُصْبُعَيْنِ باب: دو انگلی میں انگوٹھی پہننے کی کراہت کا بیان۔
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قسي» (ایک ریشمی کپڑا) سرخ (رنگ کا ریشمی) زین پوش اور اس انگلی اور اس انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا اور انہوں نے شہادت اور بیچ کی انگلی کی طرف اشارہ کیا۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/اللباس 16 (2087)، والذکر 18 (2725)، سنن ابی داود/ الخاتم 4 (4225)، سنن النسائی/الزینة 52 (5213)، 79 (5288)، و 121 (5378)، سنن ابن ماجہ/اللباس 43 (3648)، (تحفة الأشراف: 10318)، و مسند احمد (1/88، 134، 138) (صحیح) ہذہ أو ہذہ کے لفظ سے صحیح ہے، اور دونوں سیاق کا معنی ایک ہی ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح - بلفظ " فى هذه أو هذه " شك عاصم - الضعيفة (5499)
|