كتاب اللباس کتاب: لباس کے احکام و مسائل 33. باب مَا جَاءَ فِي نَعْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے جوتے کا بیان۔
قتادہ کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی الله عنہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے کیسے تھے؟ کہا: ان کے دو تسمے تھے۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابن عباس اور ابوہریرہ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/اللباس 41 (5857)، (وانظر أیضا: الخمس رقم 3107) سنن ابی داود/ اللباس 44 (4134)، سنن ابن ماجہ/اللباس 27 (1615)، (تحفة الأشراف: 1392)، و مسند احمد (3/122، 203، 245، 269) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مختصر الشمائل (60 و 62)
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے کے دو تسمے تھے۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابن عباس و ابوہریرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مختصر الشمائل (60 و 62)
|