كتاب اللباس کتاب: لباس کے احکام و مسائل 39. باب الضَّفَائِرِ وَالْغَدَائِرِ باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے مکہ میں داخل ہونے کا بیان۔
ام ہانی رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ اس حال میں آئے کہ آپ کی چار چوٹیاں تھیں ۱؎۔
۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: ام ہانی سے مجاہد کا سماع میں نہیں جانتا ہوں۔ تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ممکن ہے گردوغبار سے بالوں کو محفوظ رکھنے کے لیے آپ نے ایسا کیا ہو، کیونکہ اس وقت آپ سفر میں تھے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3631)
اس سند سے بھی ام ہانی رضی الله عنہا سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
یہ حدیث غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3631)
|