كتاب اللباس کتاب: لباس کے احکام و مسائل 12. باب فِي سَدْلِ الْعِمَامَةِ بَيْنَ الْكَتِفَيْنِ باب: دونوں شانوں کے بیچ عمامہ (پگڑی) لٹکانے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عمامہ باندھتے تو اسے اپنے شانوں کے بیچ لٹکا لیتے۔ نافع کہتے ہیں: ابن عمر رضی الله عنہما اپنے عمامہ کو شانوں کے بیچ لٹکاتے تھے۔ عبیداللہ بن عمر کہتے ہیں: میں نے قاسم اور سالم کو بھی ایسا کرتے ہوئے دیکھا۔
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- اس باب میں علی رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے، لیکن ان کی حدیث سند کے اعتبار سے صحیح نہیں ہے۔ تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 8031) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (716)
|