كتاب اللباس کتاب: لباس کے احکام و مسائل 40. باب كَيْفَ كَانَ كِمَامُ الصَّحَابَةِ باب: صحابہ کرام کی آستینیں کیسی تھیں؟
ابوکبشہ انماری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی آستینیں کشادہ تھیں۔
۱- یہ حدیث منکر ہے، ۲- عبداللہ بن بسر بصرہ کے رہنے والے ہیں، محدثین کے نزدیک ضعیف ہیں، یحییٰ بن سعید وغیرہ نے انہیں ضعیف کہا ہے، ۳- «بطح» چوڑی اور کشادہ چیز کو کہتے ہیں۔ تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 12144) (ضعیف) (اس کے راوی عبد اللہ بن بسر مکی ضعیف ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (4333 / التحقيق الثاني)
|