كتاب اللباس کتاب: لباس کے احکام و مسائل 2. باب مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ فِي لُبْسِ الْحَرِيرِ فِي الْحَرْبِ باب: دوران جنگ ریشم پہننے کی رخصت کا بیان۔
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ عبدالرحمٰن بن عوف اور زبیر بن عوام رضی الله عنہما نے ایک غزوہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جوؤں کی شکایت کی، تو آپ نے انہیں ریشم کی قمیص کی اجازت دے دی، انس رضی الله عنہ کہتے ہیں: میں نے ان کے بدن پر ریشم کی قمیص دیکھی۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجہاد 90 (2919- 2922)، واللباس 29 (5839)، صحیح مسلم/اللباس 3 (2076)، سنن ابی داود/ اللباس 13 (4056)، سنن النسائی/الزینة 92 (5312)، سنن ابن ماجہ/اللباس 17 (3592)، (تحفة الأشراف: 1394)، و مسند احمد (3/127، 180، 21، 255، 273) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3592)
|