كتاب الصيام کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل 45. بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ فِيهِ باب: اس حدیث میں سفیان ثوری پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ بھی اللہ کی راہ میں کسی دن کا روزہ رکھے گا اللہ تعالیٰ اس دن کے بدلے اسے جہنم کی آگ سے ستر سال دوری پر کر دے گا“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2250 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھے گا، اللہ تعالیٰ اس ایک دن کے بدلے اس سے جہنم کی گرمی کو ستر سال کی دوری پر کر دے گا“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2250 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے گا اللہ تعالیٰ اس دن کے بدلے اس سے جہنم کی آگ کو ستر سال دور کر دے گا“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2247 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھے گا اللہ تعالیٰ اس سے جہنم کو سو سال کی مسافت کی دوری پر کر دے گا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، تحفة الأشراف: 9947 (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|