كتاب الصيام کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل 10. بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى الزُّهْرِيِّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ باب: اس حدیث میں زہری پر راویوں کے اختلاف کا بیان۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب (شوال کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھنا بند کر دو، (اور) اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو تو (پورے) تیس دن روزہ رکھو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/ الصوم 2 (1081)، سنن ابن ماجہ/الصوم 7 (1655)، (تحفة الأشراف: 13102)، مسند احمد 2/263، 281 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب (شوال کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھنا بند کر دو، (اور) اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو تو اس کا اندازہ لگاؤ“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصوم 5 (1900) تعلیقاً، صحیح مسلم/الصوم 2 (1080)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصوم 4 (2320)، سنن ابن ماجہ/الصوم 7 (1654)، (تحفة الأشراف: 6983)، مسند احمد 2/152 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: سكت عنه الشيخ
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کا ذکر کیا تو فرمایا: ”تم روزہ نہ رکھو یہاں تک کہ چاند دیکھ لو، اور روزہ رکھنا بند کرو یہاں تک کہ (چاند) دیکھ لو، (اور) اگر فضا ابر آلود ہو تو اس کا حساب لگا لو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصوم 11 (1906)، صحیح مسلم/الصوم 2 (1080)، (تحفة الأشراف: 8362)، موطا امام مالک/الصوم 1 (1)، مسند احمد 2/63، سنن الدارمی/الصوم 2 (1726) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|