كتاب الصيام کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل 68. بَابُ: ذِكْرِ اخْتِلاَفِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ حَفْصَةَ فِي ذَلِكَ باب: اس باب میں حفصہ رضی الله عنہا کی حدیث کے ناقلین کے اختلاف کا ذکر۔
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص طلوع فجر سے پہلے روزہ کی نیت نہ کرے تو اس کا روزہ نہ ہو گا“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصوم71 (2454)، سنن الترمذی/الصوم33 (730)، سنن ابن ماجہ/الصوم26 (1700)، (تحفة الأشراف: 15802)، مسند احمد 6/287، سنن الدارمی/الصوم10 (1740)، وانظر الأرقام التالیة إلی 2345 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ حکم فرض روزوں کے سلسلہ میں ہے یا قضاء اور کفارہ کے روزوں کے سلسلہ میں، نفلی روزے کے لیے رات میں نیت ضروری نہیں، جیسا کہ ابھی عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث سے معلوم ہوا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے فجر سے پہلے روزہ کی نیت نہیں کی تو اس کا روزہ نہیں ہو گا“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص روزہ کا پختہ ارادہ طلوع فجر سے پہلے نہ کر لے تو وہ روزہ نہ رکھے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2333 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے روزہ کی نیت رات ہی میں نہ کر لی ہو تو اس کا روزہ نہیں“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2333 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی تھیں کہ جس نے رات ہی میں روزہ کی پختہ نیت نہ کر لی ہو تو وہ روزہ نہ رکھے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2333 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف وهو في حكم المرفوع
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اس شخص کا روزہ نہیں جو فجر سے پہلے روزہ کی پختہ نیت نہ کر لے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2333 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: اس شخص کا روزہ نہیں جو فجر سے پہلے روزہ کی پختہ نیت نہ کر لے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2333 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ اس شخص کا روزہ نہیں جو فجر سے پہلے روزہ کی پختہ نیت نہ کر لے۔

ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ اس شخص کا روزہ نہیں جو فجر سے پہلے روزہ کی پختہ نیت نہ کر لے۔ مالک بن انس نے اسے مرسلاً روایت کیا ہے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2333 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی مالک نے اسے منقطعاً روایت کیا ہے، کیونکہ زہری نے عائشہ رضی الله عنہا کو نہیں پایا ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
ام المؤمنین عائشہ و ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہما سے اسی کے مثل روایت ہے کہ صرف وہی شخص روزہ رکھے جو فجر سے پہلے روزہ کی پختہ نیت کر لے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2333 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب آدمی نے رات ہی میں روزہ کی پختہ نیت نہ کی ہو تو وہ روزہ نہ رکھے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2333 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے تھے کہ روزہ صرف وہی رکھے جس نے فجر سے پہلے روزہ کی پختہ نیت کر لی ہو۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2333 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
|