أَبْوَابُ النَّوْمِ ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل 116. باب مَا جَاءَ فِي الدِّيكِ وَالْبَهَائِمِ باب: مرغ اور چوپایوں کا بیان۔
زید بن خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مرغ کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ وہ نماز فجر کے لیے جگاتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 3758)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4 /115، 5/193) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم مرغ کی بانگ سنو تو اللہ سے اس کا فضل مانگو، کیونکہ وہ فرشتہ دیکھ کر آواز لگاتا ہے اور جب تم گدھے کو ڈھینچوں ڈھینچوں کرتے سنو تو شیطان سے اللہ کی پناہ مانگو، کیونکہ وہ شیطان کو دیکھ کر آواز نکالتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/بدء الخلق 15 (3303)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء 20 (2729)، سنن الترمذی/الدعوات 57 (3459)، (تحفة الأشراف: 13629)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/306، 321، 364) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|