أَبْوَابُ النَّوْمِ ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل 104. باب فِي النَّوْمِ عَلَى سَطْحٍ غَيْرِ مُحَجَّرٍ باب: بغیر چہار دیواری کی چھت پر سوئے تو کیسا ہے؟
علی بن شیبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص گھر کی ایسی چھت پر سوئے جس پر پتھر (کی مڈیر) نہ ہو (یعنی کوئی چہار دیواری نہ ہو) تو اس سے (حفاظت کا) ذمہ اٹھ گیا (گرے یا بچے وہ جانے)۔“
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 10020) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|