أَبْوَابُ النَّوْمِ ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل 113. باب مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ باب: گھر میں داخل ہو تو کیا پڑھے؟
ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی اپنے گھر میں داخل ہونے لگے تو کہے «اللهم إني أسألك خير المولج وخير المخرج بسم الله ولجنا وبسم الله خرجنا وعلى الله ربنا توكلنا» ”اے اللہ! ہم تجھ سے اندر جانے اور گھر سے باہر آنے کی بہتری مانگتے ہیں، ہم اللہ کا نام لے کر اندر جاتے ہیں اور اللہ ہی کا نام لے کر باہر نکلتے ہیں اور اللہ ہی پر جو ہمارا رب ہے بھروسہ کرتے ہیں“ پھر اپنے گھر والوں کو سلام کرے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12158) (ضعیف) (تراجع الألباني 144)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|