أَبْوَابُ النَّوْمِ ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل 132. باب فِي مَنْ ضَمَّ يَتِيمًا باب: یتیم کی پرورش کی ذمہ داری لینے والے کی فضیلت کا بیان۔
سہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا دونوں جنت میں اس طرح (قریب قریب) ہوں گے“ آپ نے بیچ کی، اور انگوٹھے سے قریب کی انگلی، کو ملا کر دکھایا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الطلاق 25 (5303)، الأدب 24 (6005)، سنن الترمذی/ البر والصلة 14 (1918)، تحفة الأشراف: 4710)، مسند احمد (5/333) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|