أَبْوَابُ النَّوْمِ ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل 129. باب كَيْفَ يُكْتَبُ إِلَى الذِّمِّيِّ باب: ذمی (کافر معاہد) کو کس طرح خط لکھا جائے؟
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرقل کے نام خط لکھا: ”اللہ کے رسول محمد کی طرف سے روم کے بادشاہ ہرقل کے نام، سلام ہو اس شخص پر جو ہدایت کی پیروی کرے“۔ محمد بن یحییٰ کی روایت میں ہے، ابن عباس سے مروی ہے کہ ابوسفیان نے ان سے کہا کہ ہم ہرقل کے پاس گئے، اس نے ہمیں اپنے سامنے بٹھایا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط منگوایا تو اس میں لکھا تھا: «بسم الله الرحمن الرحيم، من محمد رسول الله إلى هرقل عظيم الروم سلام على من اتبع الهدى أما بعد» ۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/بدء الوحي 1 (7)، الجھاد 102 (2978)، تفسیر سورة آل عمران 4 (4553)، صحیح مسلم/الجھاد 27 (1773)، سنن الترمذی/الاستئذان 24 (2717)، (تحفة الأشراف: 4850، 5853)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/262، 263) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|