أَبْوَابُ النَّوْمِ ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل 126. باب فِي الْهَوَى باب: خواہش نفس کی برائی کا بیان۔
ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کسی چیز سے محبت کرنا تمہیں اندھا بہرہ بنا دیتا ہے ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 10922)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/194، 6/450) (ضعیف)» (اس کے راوی ابوبکر بن ابی مریم ضعیف ہیں)
وضاحت: ۱؎: یعنی محب کو محبوب کے عیوب نظر نہیں آتے، اور نہ ہی اس کی ناگوار باتیں اسے ناگوار لگتی ہیں۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف
|