أَبْوَابُ النَّوْمِ ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل 135. باب مَا جَاءَ فِي الْمَمْلُوكِ إِذَا نَصَحَ باب: مالک کے خیرخواہ غلام کے ثواب کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام اپنے آقا کی خیر خواہی کرے اور اللہ کی عبادت اچھے ڈھنگ سے کرے تو اسے دہرا ثواب ملے گا“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/العتق 16 (2546)، 17 (2550)، صحیح مسلم/الأیمان 11 (1664)، (تحفة الأشراف: 8352)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/20، 102، 142) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|