أَبْوَابُ النَّوْمِ ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل 136. باب فِيمَنْ خَبَّبَ مَمْلُوكًا عَلَى مَوْلاَهُ باب: غلام کو آقا کے خلاف ورغلانے کی مذمت کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی کی بیوی یا غلام و لونڈی کو (اس کے شوہر یا مالک کے خلاف) ورغلائے تو وہ ہم میں سے نہیں“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، وانظر حدیث رقم (2175)، (تحفة الأشراف: 14817) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|