أَبْوَابُ النَّوْمِ ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل 128. باب فِي الرَّجُلِ يَبْدَأُ بِنَفْسِهِ فِي الْكِتَابِ باب: خط اپنے نام سے شروع کرنے کا بیان۔
علاء کے کسی بیٹے سے روایت ہے کہ علاء بن حضرمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بحرین (علاقہ احساء) کے گورنر تھے، وہ جب آپ کو کوئی تحریر لکھ کر بھیجتے تو اپنے نام سے شروع کرتے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11009)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/339) (ضعیف الإسناد)» (اس کی سند میں ایک مبہم راوی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
علاء یعنی ابن حضرمی سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو لکھا تو پہلے اپنا نام لکھا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11009) (ضعیف)» (اس کے راوی ابن العلاء مبہم ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|