أَبْوَابُ النَّوْمِ ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل 127. باب فِي الشَّفَاعَةِ باب: سفارش کا بیان۔
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے سفارش کرو تاکہ تم کو (سفارش کا) ثواب ملے، اور فیصلہ اللہ اپنے نبی کی زبان سے کرے گا جو اسے منظور ہو گا“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الزکاة 21 (1432)، الأدب 36 (6027)، 37 (6028)، التوحید 31 (7476)، صحیح مسلم/البر 44 (2627)، سنن الترمذی/العلم 14 (2672)، سنن النسائی/الزکاة 65 (2557)، (تحفة الأشراف: 9036)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/400، 409، 413) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سفارش کرو، اجر پاؤ گے، میں کسی معاملے کا فیصلہ کرنا چاہتا ہوں، تو اسے مؤخر کر دیتا ہوں، تاکہ تم سفارش کر کے اجر کے مستحق بن جاؤ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”سفارش کرو تم اجر پاؤ گے“۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الزکاة 65 (2558)، (تحفة الأشراف: 11447) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مثل روایت کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «انظر رقم: (5131)، (تحفة الأشراف: 9036)»
|