نمبر | آیات | تفسیر |
51 |
بے شک ہم لالچ رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہمارے لیے ہماری خطائیں معاف کرے گا، اس لیے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے بنے ہیں۔ | |
52 |
اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں کو رات کو لے چل، یقینا تمھارا پیچھا کیا جائے گا۔ | |
53 |
تو فرعون نے شہروں میں اکٹھا کرنے والے بھیج دیے۔ | |
54 |
کہ بے شک یہ لوگ تو ایک تھوڑی سی جماعت ہیں۔ | |
55 |
اور بلاشبہ یہ ہمیں یقینا غصہ دلانے والے ہیں۔ | |
56 |
اور بے شک ہم یقینا سب چوکنے رہنے والے ہیں۔ | |
57 |
تو ہم نے انھیں باغوں اور چشموں سے نکال دیا۔ | |
58 |
اور خزانوں سے اور عمدہ جگہ سے۔ | |
59 |
ایسے ہی ہوا اور ہم نے ان کا وارث بنی اسرائیل کو بنا دیا۔ | |
60 |
تو انھوں نے سورج نکلتے ان کا پیچھا کیا۔ | |
61 |
پھر جب دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا بے شک ہم یقینا پکڑے جانے والے ہیں۔ | |
62 |
کہا ہرگز نہیں! بے شک میرے ساتھ میرا رب ہے، وہ مجھے ضرور راستہ بتائے گا۔ | |
63 |
تو ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ اپنی لاٹھی سمندر پر مار، پس وہ پھٹ گیا تو ہر ٹکڑا بہت بڑے پہاڑ کی طرح ہوگیا۔ | |
64 |
اور وہیں ہم دوسروں کو قریب لے آئے۔ | |
65 |
اور ہم نے موسیٰ کو اور جو اس کے ساتھ تھے، سب کو بچالیا۔ | |
66 |
پھر دوسروں کو ڈبو دیا۔ | |
67 |
بے شک اس میں یقینا عظیم نشانی ہے اور ان کے اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے۔ | |
68 |
اور بے شک تیرا رب، یقینا وہی سب پر غالب، بے حد رحم والا ہے۔ | |
69 |
اور ان پر ابراہیم کی خبر پڑھ۔ | |
70 |
جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو؟ | |
71 |
انھوں نے کہا ہم عظیم بتوں کی عبادت کرتے ہیں، پس انھی کے مجاور بنے رہتے ہیں۔ | |
72 |
کہا کیا وہ تمھیں سنتے ہیں، جب تم پکارتے ہو؟ | |
73 |
یا تمھیں فائدہ دیتے، یا نقصان پہنچاتے ہیں؟ | |
74 |
انھوں نے کہا بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا کہ وہ ایسے ہی کرتے تھے۔ | |
75 |
کہا تو کیا تم نے دیکھا کہ جن کو تم پوجتے رہے۔ | |
76 |
تم اور تمھارے پہلے باپ دادا۔ | |
77 |
سو بلاشبہ وہ میرے دشمن ہیں، سوائے رب العالمین کے۔ | |
78 |
وہ جس نے مجھے پیدا کیا، پھر وہی مجھے راستہ دکھاتا ہے۔ | |
79 |
اور وہی جو مجھے کھلاتا ہے اور مجھے پلاتا ہے۔ | |
80 |
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے۔ | |
81 |
اور وہ جو مجھے موت دے گا، پھر مجھے زندہ کرے گا۔ | |
82 |
اور وہ جس سے میں طمع رکھتا ہوں کہ وہ جزا کے دن مجھے میری خطا بخش دے گا۔ | |
83 |
اے میرے رب! مجھے حکم عطا کر اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ ملا۔ | |
84 |
اور پیچھے آنے والوں میں میرے لیے سچی ناموری رکھ۔ | |
85 |
اور مجھے نعمت کی جنت کے وارثوں میں سے بنا۔ | |
86 |
اور میرے باپ کو بخش دے، یقینا وہ گمراہوں میں سے تھا۔ | |
87 |
اور مجھے رسوا نہ کر، جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے۔ | |
88 |
جس دن نہ کوئی مال فائدہ دے گا اور نہ بیٹے۔ | |
89 |
مگر جو اللہ کے پاس سلامتی والا دل لے کر آیا۔ | |
90 |
اور متقی لوگوں کے لیے جنت قریب لائی جائے گی۔ | |
91 |
اور گمراہ لوگوں کے لیے بھڑکتی آگ ظاہر کر دی جائے گی۔ | |
92 |
اور ان سے کہا جائے گا کہاں ہیں وہ جنھیں تم پوجتے تھے؟ | |
93 |
اللہ کے سوا۔ کیا وہ تمھاری مدد کرتے ہیں، یا اپنا بچاؤ کرتے ہیں؟ | |
94 |
پھر وہ اور تمام گمراہ لوگ اس میں اوندھے منہ پھینک دیے جائیں گے۔ | |
95 |
اور ابلیس کے تمام لشکر بھی۔ | |
96 |
وہ کہیں گے جب کہ وہ اس میں جھگڑ رہے ہوں گے۔ | |
97 |
اللہ کی قسم! بے شک ہم یقینا کھلی گمراہی میں تھے۔ | |
98 |
جب ہم تمھیں جہانوں کے رب کے برابر ٹھہراتے تھے۔ | |
99 |
اور ہمیں گمراہ نہیں کیا مگر ان مجرموں نے۔ | |
100 |
اب نہ ہمارے لیے کوئی سفارش کرنے والے ہیں۔ |