نمبر | آیات | تفسیر |
201 |
وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے، یہاں تک کہ وہ دردناک عذاب دیکھ لیں۔ | |
202 |
پس وہ ان پر اچانک آپڑے اور وہ سوچتے بھی نہ ہوں۔ | |
203 |
تو وہ کہیں کیا ہم مہلت دیے جانے والے ہیں۔ | |
204 |
تو کیا وہ ہمارا عذاب ہی جلدی مانگتے ہیں۔ | |
205 |
پس کیا تو نے دیکھا اگر ہم انھیں کئی سال فائدہ دیں۔ | |
206 |
پھر ان کے پاس وہ چیز آجا ئے جس کا وہ وعدہ دیے جاتے تھے۔ | |
207 |
تو وہ فائدہ جو وہ دیے جاتے تھے، ان کے کس کام آئے گا؟ | |
208 |
اور ہم نے کوئی بستی تباہ نہیں کی مگر اس کے لیے کئی ڈرانے والے تھے۔ | |
209 |
یاد دہانی کے لیے اور ہم ظالم نہ تھے۔ | |
210 |
اور اسے لے کر شیاطین نہیں اترے۔ | |
211 |
اور نہ یہ ان کے لائق ہے اور نہ وہ یہ کر سکتے ہیں۔ | |
212 |
بلاشبہ وہ تو سننے ہی سے الگ کیے ہوئے ہیں۔ | |
213 |
سو تو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو مت پکار، ورنہ تو عذاب دیے جانے والوں سے ہوجائے گا۔ | |
214 |
اور اپنے سب سے قریب رشتہ داروں کو ڈرا۔ | |
215 |
اور اپنا بازو اس کے لیے جھکا دے جو ایمان والوں میں سے تیرے پیچھے چلے۔ | |
216 |
پھر اگر وہ تیری نافرمانی کریں تو کہہ دے کہ بے شک میں اس سے بری ہوں جو تم کرتے ہو۔ | |
217 |
اور اس سب پر غالب، نہایت رحم والے پر بھروسا کر۔ | |
218 |
جو تجھے دیکھتا ہے، جب تو کھڑا ہوتا ہے۔ | |
219 |
اور سجدہ کرنے والوں میں تیرے پھرنے کو بھی۔ | |
220 |
بے شک وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والاہے۔ | |
221 |
کیا میں تمھیں بتاؤں شیاطین کس پر اترتے ہیں۔ | |
222 |
وہ ہر زبردست جھوٹے، سخت گناہ گار پر اترتے ہیں۔ | |
223 |
وہ سنی ہوئی بات لا ڈالتے ہیں اور ان کے اکثر جھوٹے ہیں۔ | |
224 |
اور شاعر لوگ، ان کے پیچھے گمراہ لوگ لگتے ہیں۔ | |
225 |
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں سر مارتے پھرتے ہیں۔ | |
226 |
اور یہ کہ وہ کہتے ہیں جو کرتے نہیں۔ | |
227 |
مگر وہ جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے اور اللہ کو بہت یاد کیا اور انتقام لیا، اس کے بعد کہ ان پر ظلم کیا گیا اور عنقریب وہ لوگ جنھوں نے ظلم کیا، جان لیں گے کہ وہ لوٹنے کی کون سی جگہ لوٹ کر جائیں گے۔ |