تفسیر القرآن الکریم

سورة الشعراء
وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ[92]
اور ان سے کہا جائے گا کہاں ہیں وہ جنھیں تم پوجتے تھے؟[92]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 93،92) وَ قِيْلَ لَهُمْ اَيْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَ …: يَنْتَصِرُوْنَ اِنْتَصَرَ يَنْتَصِرُ (افتعال) کا معنی اپنا بچاؤ کرنا بھی ہے اور بدلا لینا بھی، یعنی ان گمراہوں سے کہا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے، کیا وہ تمھاری مدد کرتے ہیں، یا تمھارا بدلا لیتے ہیں، یا کم از کم اپنا بچاؤ ہی کرتے ہیں؟