كتاب السهو کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل |
سنن نسائي
كتاب السهو کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل The Book of Forgetfulness (In Prayer) 90. بَابُ: التَّعَوُّذِ فِي دُبُرِ الصَّلاَةِ باب: نماز کے بعد معوذات پڑھنے کا بیان۔ Chapter: Seeking refuge with Allah (SWT) following every prayer
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرے والد (ابوبکرہ رضی اللہ عنہ) نماز کے بعد یہ دعا پڑھتے: «اللہم إني أعوذ بك من الكفر والفقر وعذاب القبر» ”اے اللہ میں کفر سے، محتاجی سے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں“ تو میں بھی انہیں کہا کرتا تھا، تو میرے والد نے کہا: میرے بیٹے! تم نے یہ کس سے یاد کیا ہے؟ میں نے کہا: آپ سے، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں نماز کے بعد کہا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 11706)، مسند احمد 5/36، 39، 44 ویأتی عند المؤلف فی الاستعاذة برقم5467 (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.