كتاب السهو کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل |
سنن نسائي
كتاب السهو کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل The Book of Forgetfulness (In Prayer) 59. بَابُ: نَوْعٌ آخَرُ مِنَ الدُّعَاءِ باب: دعا کی ایک اور قسم کا بیان۔ Chapter: Another kind of supplication
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: آپ مجھے کوئی ایسی دعا سکھا دیجئیے جس کے ذریعہ میں اپنی نماز میں دعا مانگا کروں، تو آپ نے فرمایا: کہو: «اللہم إني ظلمت نفسي ظلما كثيرا ولا يغفر الذنوب إلا أنت فاغفر لي مغفرة من عندك وارحمني إنك أنت الغفور الرحيم» ”اے اللہ! بیشک میں نے اپنے اوپر بہت ظلم کیا ہے، اور سوائے تیرے گناہوں کو کوئی بخش نہیں سکتا، لہٰذا تو اپنی خاص مغفرت سے مجھے بخش دے، اور مجھ پر رحم کر، یقیناً تو غفور و رحیم یعنی بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 149 (834)، الدعوات 17 (6326)، التوحید 9 (7388)، صحیح مسلم/الدعاء 13 (2705)، سنن الترمذی/الدعوات 97 (3531)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 2 (3835)، مسند احمد 1/3، 7، (تحفة الأشراف: 6606) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.