كتاب السهو کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل |
سنن نسائي
كتاب السهو کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل The Book of Forgetfulness (In Prayer) 69. بَابُ: مَوْضِعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ السَّلاَمِ باب: سلام پھیرتے وقت ہاتھوں کے رکھنے کی جگہ کا بیان۔ Chapter: Placement of the hands when saying the salam
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہم سلام پھیرتے وقت «السلام عليكم السلام عليكم» کہتے تھے، (مسعر نے اپنے ہاتھ سے دائیں بائیں دونوں طرف اشارہ کر کے بتایا) تو آپ نے فرمایا: ”ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے جو اپنے ہاتھ اس طرح کرتے ہیں گویا شریر گھوڑوں کی دم ہیں، کیا یہ کافی نہیں کہ وہ اپنے ہاتھ اپنی ران پر رکھیں، پھر وہ اپنے دائیں طرف اور اپنے بائیں اپنے بھائی کو سلام کریں“۔
تخریج الحدیث: «أنظر حدیث رقم: 1186 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.