كتاب السهو کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل 10. بَابُ: التَّشْدِيدِ فِي الاِلْتِفَاتِ فِي الصَّلاَةِ باب: نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کی شناعت کا بیان۔
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برابر اللہ بندے پر اس کی نماز میں متوجہ رہتا ہے اس وقت تک جب تک کہ وہ ادھر ادھر متوجہ نہیں ہوتا، اور جب وہ رخ پھیر لیتا ہے تو اللہ بھی اس سے پھر جاتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 165 (909)، (تحفة الأشراف: 11998)، مسند احمد 5/172، سنن الدارمی/الصلاة 134 (1463) (ضعیف) (اس کے راوی ’’أبو الأحوص‘‘ لین الحدیث ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”یہ چھینا جھپٹی ہے جسے شیطان اس سے نماز میں کرتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 93 (751)، بدء الخلق 11 (3291)، سنن ابی داود/الصلاة 165 (910)، سنن الترمذی/الصلاة 296 (الجمعة60) (590)، (تحفة الأشراف: 17661)، مسند احمد 6/7، 106، وانظر الأرقام الآتیة: (1198، 1199، 1200 موقوفاً) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
اس سند سے بھی ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مثل روایت کرتی ہیں۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
اس سند سے بھی عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1197 (صحیح)»
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نماز میں ادھر ادھر دیکھنا چھینا جھپٹی ہے جسے شیطان نماز میں اس سے کرتا ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1197، ولکن ہذا الحدیث موقوف علی عائشة (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
|