كتاب السهو کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل |
سنن نسائي
كتاب السهو کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل The Book of Forgetfulness (In Prayer) 16. بَابُ: التَّسْبِيحِ فِي الصَّلاَةِ باب: مردوں کے لیے سہو کو بتانے کے لیے نماز میں سبحان اللہ کہنے کا بیان۔ Chapter: The Tasbih during prayer
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سبحان اللہ (کہنا) مردوں کے لیے ہے، اور دستک دینا عورتوں کے لیے ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 12418)، مسند احمد 2/261، 440، 479 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سبحان اللہ کہنا مردوں کے لیے ہے، اور تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 14488)، مسند احمد 2/290، 432، 473، 492، 507 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.