كتاب الافتتاح کتاب: نماز شروع کرنے کے مسائل و احکام 45. بَابُ: الْقِرَاءَةِ فِي الصُّبْحِ بِالْمُعَوِّذَتَيْنِ باب: نماز فجر میں معوذتین پڑھنے کا بیان۔
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے معوذتین کے متعلق پوچھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر میں انہیں دونوں سورتوں کے ذریعہ ہماری امامت فرمائی۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 9915)، ویأتی عند المؤلف برقم: 5436 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: معوذتین سے مراد «قل أعوذ برب الناس» اور «قل أعوذ برب الفلق» ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|