كتاب الافتتاح کتاب: نماز شروع کرنے کے مسائل و احکام 39. بَابُ: الْقِرَاءَةِ فِي رَكْعَتَىِ الْفَجْرِ بِـ {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} وَ {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} باب: فجر کی دونوں رکعتوں میں «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو الله أحد» پڑھنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی دونوں رکعتوں میں «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو اللہ أحد» پڑھی۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المسافرین 14 (726)، سنن ابی داود/الصلاة 292 (1256)، سنن ابن ماجہ/إقامة 102 (1148)، (تحفة الأشراف: 13438) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|