كتاب الافتتاح کتاب: نماز شروع کرنے کے مسائل و احکام 40. بَابُ: تَخْفِيفِ رَكْعَتَىِ الْفَجْرِ باب: فجر کی دونوں رکعتیں ہلکی پڑھنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی سنتیں پڑھتے دیکھتی، آپ انہیں اتنی ہلکی پڑھتے کہ میں (اپنے جی میں) کہتی تھی: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں میں سورۃ فاتحہ پڑھی ہے (یا نہیں)۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/التھجد 28 (1171)، صحیح مسلم/المسافرین 14 (724)، سنن ابی داود/الصلاة 292 (1255)، (تحفة الأشراف: 17913)، مسند احمد 6/40، 49، 100، 164، 172، 186، 235 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|