كتاب الافتتاح کتاب: نماز شروع کرنے کے مسائل و احکام 41. بَابُ: الْقِرَاءَةِ فِي الصُّبْحِ بِالرُّومِ باب: نماز فجر میں سورۃ الروم پڑھنے کا بیان۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فجر پڑھائی، اس میں آپ نے سورۃ الروم کی تلاوت فرمائی، تو آپ کو شک ہو گیا، جب نماز پڑھ چکے تو آپ نے فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ ہمارے ساتھ نماز پڑھتے ہیں، اور ٹھیک سے طہارت حاصل نہیں کرتے، یہی لوگ ہمیں قرآت میں شک میں ڈال دیتے ہیں“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 15594)، مسند احمد 3/471، 5/363، 368 (حسن) (تراجع الالبانی 72)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|