كتاب الافتتاح کتاب: نماز شروع کرنے کے مسائل و احکام 20. بَابُ: الْبَدَاءَةِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ قَبْلَ السُّورَةِ باب: سورت سے پہلے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہم «الحمد لله رب العالمين» سے قرآت شروع کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة 68 (246)، سنن ابن ماجہ/إقامة 4 (813)، (تحفة الأشراف: 1435)، مسند احمد 3/101، 111، 114، 183 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: سكت عنه الشيخ
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہم کے ساتھ نماز پڑھی تو ان لوگوں نے «الحمد لله رب العالمين» سے قرآت شروع کی۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 4 (813)، (تحفة الأشراف: 1142)، مسند احمد 3/111 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|