كتاب الافتتاح کتاب: نماز شروع کرنے کے مسائل و احکام 42. بَابُ: الْقِرَاءَةِ فِي الصُّبْحِ بِالسِّتِّينَ إِلَى الْمِائَةِ باب: نماز فجر میں ساٹھ سے سو آیتوں تک پڑھنے کا بیان۔
ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر میں ساٹھ سے سو آیتوں تک پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 35 (461)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 5 (818)، (تحفة الأشراف: 11607) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|