ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه ابواب: جن چیزوں سے غسل واجب ہو جاتا ہے اور جن سے نہیں ہوتا 185. بَابُ: دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ باب: حیض کا خون کپڑے میں لگ جانے کا بیان۔
ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کا خون کپڑے میں لگ جانے کے بارے میں پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لکڑی سے کھرچ دو، اور پانی اور بیر کے پتے سے دھو لو“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطھارة 132 (363)، سنن ابن ماجہ/فیہ 118 (628)، (تحفة الأشراف: 18344)، مسند احمد 6/355، 356، سنن الدارمی/الطھارة 105 (1059)، ویأتي عند المؤلف في الحیض 26 (برقم: 395) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
فاطمہ بنت منذر اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہم سے روایت کرتی ہیں (وہ ان کی گود میں پلی تھیں) کہ ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑے میں حیض کا خون لگ جانے کے متعلق پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھرچ دو، پھر پانی ڈال کر انگلیوں سے رگڑو، پھر اسے دھو لو، اور اس میں نماز پڑھ لو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوضوء 63 (227)، الحیض 9 (306)، صحیح مسلم/الطھارة 33 (291)، سنن ابی داود/الطہارة 132 (361، 362)، سنن الترمذی/الطھارة 104 (138)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 118 (629)، موطا امام مالک/الطہارة 28 (103)، مسند احمد 6/345، 346، 353، سنن الدارمی/الطہارة 83 (799)، ویأتي عند المؤلف في الحیض 26 (برقم: 394)، (تحفة الأشراف: 15743) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|