ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه ابواب: جن چیزوں سے غسل واجب ہو جاتا ہے اور جن سے نہیں ہوتا 166. بَابُ: وُضُوءِ الْجُنُبِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ باب: جنبی سونے کا ارادہ کرے تو وضو کر لے۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کا ارادہ کرتے اور جنبی ہوتے تو اپنی نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 257 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا ہم میں سے کوئی بحالت جنابت سو سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ وضو کر لے“ (تو سو سکتا ہے)۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحیض 6 (306)، سنن الترمذی/الطھارة 88 (120)، (تحفة الأشراف: 8178، 10552)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الغسل 27 (289)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 99 (585)، مسند احمد 2/ 17، 35، 36، 44، 102 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|