ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه ابواب: جن چیزوں سے غسل واجب ہو جاتا ہے اور جن سے نہیں ہوتا 163. بَابُ: وُضُوءِ الْجُنُبِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ باب: جنبی جب کھانے کا ارادہ کرے تو اس کے وضو کرنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (اور عمرو کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) جب کھانے یا سونے کا ارادہ کرتے اور جنبی ہوتے تو وضو کرتے، اور عمرو نے اپنی روایت میں اضافہ کیا ہے کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحیض 6 (305)، سنن ابی داود/الطھارة 89 (224)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 103 (591)، (تحفة الأشراف: 15926)، مسند احمد 6/126، 143، 191، 192، 235، 260، 273، سنن الدارمی/الطہارة 73 (784)، الأطمة 36 (2123) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|