ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه ابواب: جن چیزوں سے غسل واجب ہو جاتا ہے اور جن سے نہیں ہوتا 176. بَابُ: غَسْلِ الْحَائِضِ رَأْسَ زَوْجِهَا باب: حائضہ کے اپنے شوہر کا سر دھونے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف کی حالت میں میری طرف اپنا سر بڑھاتے، تو میں اسے دھوتی اور میں حائضہ ہوتی۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحیض 5 (301)، الاعتکاف 4 (2031)، صحیح مسلم/الحیض 3 (297)، (تحفة الأشراف: 15990)، مسند احمد 6/32، 55، 86، 170، 204، ویأتي عند المؤلف في الحیض 21، (برقم: 387) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف کی حالت میں اپنا سر مسجد سے میری طرف نکالتے، تو میں اسے دھوتی تھی اور میں حائضہ ہوتی تھی۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحیض3 (297)، (تحفة الأشراف: 16393) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کرتی اور میں حائضہ ہوتی تھی۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحیض 2 (295)، اللباس76 (5925)، الشمائل 4 (31)، (تحفة الأشراف: 17154)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحیض 3 (297)، سنن الترمذی/الصوم 80 (804)، موطا امام مالک/الطہارة 28 (102)، مسند احمد 6/104، 231، 232، سنن الدارمی/الصلاة 108 (1098، 1099)، ویأتي عند المؤلف برقم: 386، 389 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
اس سند سے بھی ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی کے مثل مروی ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/اللباس 76 (5925)، (تحفة الأشراف: 16604) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|