ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه ابواب: جن چیزوں سے غسل واجب ہو جاتا ہے اور جن سے نہیں ہوتا 150. بَابُ: ذِكْرِ تَرْكِ الْمَرْأَةِ نَقْضَ ضَفْرَ رَأْسِهَا عِنْدَ اغْتِسَالِهَا مِنَ الْجَنَابَةِ باب: غسل جنابت کے وقت عورت کا اپنی چوٹیاں نہ کھولنے کا بیان۔
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں ایک ایسی عورت ہوں کہ اپنے سر کی چوٹی مضبوط باندھتی ہوں، تو کیا اسے غسل جنابت کے وقت کھولوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے بس یہی کافی ہے کہ اپنے سر پر تین لپ پانی ڈال لو، پھر اپنے پورے جسم پر پانی بہا لو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحیض 12 (330)، سنن ابی داود/الطھارة 100 (251)، سنن الترمذی/فیہ 77 (105)، سنن ابن ماجہ/فیہ 108 (603)، (تحفة الأشراف: 18172)، مسند احمد 6/289، 315، سنن الدارمی/الطھارة 115 (1196) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|