كتاب الديات کتاب: دیت (خون بہا) کے احکام و مسائل 32. بَابُ: مَنْ قَتَلَ مُعَاهِدًا باب: ذمی کافر کو قتل کرنے والے کے گناہ کا بیان۔
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی ذمی کو قتل کیا، وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا، حالانکہ اس کی خوشبو چالیس سال کی مسافت سے محسوس کی جاتی ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجزیة 5 (3166)، الدیات 20 (6914)، (تحفة الأشراف: 8917)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/القسامة 10 (4753)، مسند احمد (2/186) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”جس نے کسی ایسے ذمی کو قتل کر دیا جس کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے پناہ دے رکھی ہو، تو وہ جنت کی خوشبو بھی نہ پائے گا، حالانکہ اس کی خوشبو ستر سال کی مسافت سے محسوس کی جاتی ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الدیات 11 (1403)، (تحفة الأ شراف: 14140) (صحیح) (تراجع الألبانی: رقم: (451)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|